نیب نیازی گٹھ جوڑ شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کررہا ہے

لاہور : رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید چیئرمین نیب کے کہنے پر شہباز شریف کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑحکومتی مشینری استعمال کرکے شہبازشریف کو جیل میں ڈالنے کا جتن کررہا ہے، انہیں کورونا کی کوئی فکر نہیں ہے۔

شیدا ٹلی نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز کو جیل سے ڈرانے کی ناکام کوشش نہ کریں۔ شیدا ٹلی اپنی وزارت اور دو سال میں 100 مسافروں کے قتل کا جواب دے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ شیخ رشید جیسے سیاسی گیدڑ ہی نیب نیازی گٹھ جوڑ کو ٹارزن سمجھ سکتے ہیں، نیب کے کہنے پر شہباز شریف کے خلاف بیان دیتے ہیں۔

شہبازشریف عوام کو کرپٹ، جھوٹے، نالائق، نااہل اور آٹا چینی چوروں سے بچانے آیا ہے۔ پوری کی پوری حکومت شہباز شریف کے خوف میں مبتلا ہے۔ شہبازشریف کے لندن سے لوٹنے کے بعد سے حکومت کے ستارے گردش میں آگئے ہیں۔

شہباز شریف کی اصل طاقت پاکستان کے عوام ہیں، اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ہے۔ شیخ رشید جیسے سیاسی شیطان کے مقدر میں رمضان کے مہینے میں بھی سچ بولنا نہیں ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

حکومت طلال کے ایشو پر پوائنٹ اسکورنگ کررہی ہے

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا کہ طلال چوہدری پر شفاف تحقیقات کرکے عوام کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے