طبی عملے نے اپنی جانفشانی سے میرا دل جیت لیا

طبی عملے نے اپنی جانفشانی سے میرا دل جیت لیا

کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے والے طبی عملے کے نام پیار بھرا خط لکھ کر خراج تحسین پیش کیا اور اسے براہ راست ٹی وی پروگرام میں پڑھ کر بھی سنایا

کورونا وائرس وبا کی اعصاب شکن جنگ میں طبی عملہ ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے اور دنیا بھر میں انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دلچسپ اور منفرد طریقوں کو اپناتے ہوئے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے طبی عملے کے نام محبت نامہ ہی لکھ دیا۔
لیڈی گاگا نے ساتھی گلوکاروں کے ہمراہ ٹیلی وژن پر طبی عملے کی خدمات کو سراہنے اور ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے سے متعلق میوزیکل پروگرام میں شرکت کی اور طبی عملے کے نام لکھے گئے اپنے لو لیٹر کو پڑھ کر سنایا اور کچھ سطریں گنگنائی بھی۔ خط میں تحریر تھا کہ طبی عملے نے اپنی جانفشانی سے میرا دل جیت لیا ہے اور ان کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں۔
طبی عملہ میرے ان الفاظ کو میری جانب سے ایک لولیٹر سمجھیں۔ ایس او پی پر عملدرآمد کرکے کورونا وا ئرس کوقا بو کیاجا سکتا ہے،

یہ بھی پڑھیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

ریڈ ہاٹ چلی پائپرز‘ نامی بینڈ میں شہنائی سے ملتا جلتا ایک ساز بجاتے ہیں

سکاٹ لینڈ: وہ کہتے ہیں کہ جب بھی وہ کلٹ پہنتے ہیں تو خواتین انھیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے