صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3384 نئے ٹیسٹ کیے گئے

وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر سے 622 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی کل تعداد 6675 ہوگئی ہے جب کہ مزید 6 مریض کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی کل تعداد 118 تک پہنچ گئی ہے جو کل مریضوں کا 1.76 فیصد ہے۔
مراد علی شاہ کے مطابق مزید 73 افراد شفایاب ہوکر گھر لوٹ گئے ہیں جس کے بعد صحتیاب افراد کی تعداد 1295 ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں صوبے بھر کے تمام شہروں کی نسبت کراچی سے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جہاں ایک ہی دن میں446 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
بیرون ملک سے آنے والی پروازوں سے متعلق انہوں نے بتایا کہ 28 تا 29 اپریل کو 3 فلائٹس دبئی، شارجہ اور کولمبو سے 483 تارکین وطن کو واپس لائیں سب کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس میں سے 190 مسافروں کے نتائج مثبت آئے جو تقریباً 40 فیصد بنتا ہے۔
وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ 190 مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ، 56 پنجاب، 24 کے پی کے اور 18 بلوچستان سے ہے۔
مراد علی شاہ نے ایک بار پھر عوام سے احتیاط کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے