صحافی نادر حسن برین ہیمرج کے باعث 37 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

صحافی نادر حسن برین ہیمرج کے باعث 37 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

کراچی: دی نیوز کی ساتھی زیب النسا کے مطابق نادر حسن کو گزشتہ شب کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر برین ہمریج ہوا اور وہ جانبر نہ ہوسکے

نادر حسن اپنے زندگی میں مختلف اداروں سے وابستہ رہے جس میں نیوزلائن، ایکسپریس ٹریبیون، دی نیوز اور ہیرالڈ شامل ہیں جبکہ وہ دی اکنامسٹ کے لیے بھی لکھتے رہے تھے۔
انتقال پر زیب النسا نے بتایا نادر حسن اچھے لوگوں میں سے ایک تھے، ہم نے کئی برسوں تک ساتھ کام کیا، روزانہ دن میں ساڑھے 12 بجے اس سے بات کرنا معمول تھا اور میں اسے کبھی نہیں بھول سکتی۔
انہوں نے لکھا کہ جتنا انہوں نے سوچا بھی نہیں تھا اس سے زیادہ وہ یاد رہے گا، ہم نے ایک اچھے فرد کو کھودیا۔
وہی دی ایکسپریس ٹریبیون کے سابق ایڈیٹر کمال صدیقی کا کہنا تھا کہ ‘نادر بہت زیادہ باصلاحیت نوجوان تھا جس نے ایکسپریس ٹریبیون کراچی اور اسلام آباد دونوں میں مختلف صلاحیتوں کے ساتھ کام کیا، اس کی طاقت اس کی تحریر تھی اور ہمارے پیشے میں اس طرح کے ہونہار لوگ شاذ و نادر ہی آتے ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ کہ ‘بحیثیت فرد وہ اپنے ساتھیوں میں بہت زیادہ مشہور تھا، اس کا مزاح کا انداز بہت زبردست تھا اور جس چیز نے مجھے متاثر کیا وہ اس کی عاجزی تھی، میں اچانک اس کی موت کا سن کر حیران ہوں’۔
ڈان کے سابق ایڈیٹر عباس ناصر نے انہیں ایک بہترین شخص اور صحافی کے ساتھ لیور پول ایف سی کا دیوانہ پرستار قرار دیا۔
انہوں نے لکھا کہ بہت دلی افسوس ہوا، میرے پاس اس المناک نقصان پر کوئی الفاظ نہیں ہیں، میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے