سندھ بلوچستان بارڈرسیل کرنےکافیصلہ کرلیا

سندھ بلوچستان بارڈرسیل کرنےکافیصلہ کرلیا

کراچی: سندھ حکومت نے سندھ بلوچستان بارڈرسیل کرنےکافیصلہ کرلیا ،سندھ کابینہ نےفوڈایکٹ کے تحت بارڈرسیل کرنےکی ہدایت کردی ہے

محکمہ خوراک نےمحکمہ داخلہ کو بارڈر سیل کرنےکیلئے تحریری درخواست دے دی ہے اور کہا کہ گندم ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے، سندھ کی گندم اسمگل کرنےکیلئےمافیاسرگرم ہے، سندھ میں گندم کی ذخیرہ اندوزی ہونےنہیں دیں گے۔
صوبائی وزیرخوراک ہری رام کشوری لعل نے کارروائی کی تصدیق کردی ہے۔
گذشتہ روز سندھ میں سرکاری گندم کی اربوں روپے کی چوری کا انکشاف سامنے آیا تھا ، محکمہ خوراک سندھ نے سرکاری گوداموں سے ہونےوالے اس چوری کی تصدیق بھی کی تھی۔
محکمہ خوراک سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ کے سرکاری گوداموں سے ایک لاکھ اڑسٹھ ہزارمیٹرک ٹن گندم چوری کی گئی، اس کی مالیت اوپن مارکیٹ میں سات ارب روپے بتائی جارہی ہے۔

محکمہ خوراک کےمطابق اس کےعلاوہ ایک ارب پانچ کروڑ روپے کی گندم نوری آباد کے بعدکراچی آتے آتے غائب ہوگئی، چیف سیکریٹری نے محکمہ خوراک کی گندم چوری کرنے والے ملازمین، ٹھیکیداروں اور ملوث ملز اونر کیخلاف تحقیقات کی سفارش پرانکوائری اینٹی کرپشن کو سونپ دی۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے