صنعتی شعبے کی بندش سے مزدور طبقے پر براہ راست اثر پڑا ہے

صنعتی شعبے کی بندش سے مزدور طبقے پر براہ راست اثر پڑا ہے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا دن اپنے حقوق کے لیے جانیں دینے والے مزدوروں کی یاد دلاتا ہے

یکم مئی ملک کی معاشی ترقی کے لیے کارکنوں کی اہمیت کا اعتراف ہے، اسلام سماجی انصاف اور افراد کے حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، ترقی کے عمل میں محنت کشوں کے حقوق کا اعتراف انتہائی ضروری ہے۔
حکومت مزدوروں کو بنیادی حقوق کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے، مزدوروں کی فلاح کے لیے مربوط نظام تیار کرنا حکومت کی ترجیح ہے، ملک میں کرونا کے پھیلاؤ نے لوگوں کی صحت پر سنگین اثرات مرتب کیے ہیں، مزدور طبقہ وبائی بیماری سے زیادہ متاثر ہوا۔
غزوہ خندق میں نبیﷺ نے خود محنت کر کے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا، حکومت نے مزدوروں کے لیے 200 ارب کا مالی پیکج مختص کیا ہے، پیشہ ورانہ تربیت اور مہارت سے متعلق بھی حکومت نے پروگرامز کا آغاز کر دیا ہے، بہتر ہنر سے مزدوروں کو ملک اور بیرون ملک ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

صدر مملکت نے چاروں گورنر اورعلماء کی ویڈیو کانفر نس آج

اسلام آباد: حکومت نے مساجد کیلئے ایس اوپیز کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے