پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے30روپے کمی کا اعلان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے30روپے کمی کا اعلان

اسلام آباد:حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں15روپےکمی کا اعلان کیا جس کے بعد نئی قیمت 81 روپے 58 پیسے تک پہنچ گئی

ہائی اسپیڈڈیزل میں 27روپے 15 پیسے کی کمی کا اعلان کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر قیمت 80روپے 10 پیسے تک پہنچ گئی۔
مٹی کاتیل 30روپےسستا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 47روپے44پیسےہوگئی، اسی طرح لائٹ ڈیزل 15 روپےسستاہوکر 47 روپے 51 پیسے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 44 روپے کمی کی سفارش کی گئی تھی۔
اوگرانےپٹرول کی قیمت میں 20روپے 68 پیسے فی لیٹر کمی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 33 روپے94 پیسے کمی ، مٹی کا تیل 44 روپے 7پیسے فی لیٹر کمی اور لائٹ ڈیزل 24 روپے 57 فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی تھی۔ وزارت خزانہ نے سمری کا جائزہ لینے کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

نیپرا بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 62 پیسے اضافے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا کے ایک ترجمان نے کہا کہ ریگولیٹر کے نئے نرخ وفاقی حکومت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے