کورونا بحران کے باعث ایئر بس نے ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

برسلز : وائرس کوویڈ 19 نے دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کو بحران سے دوچار کردیا ہے، ہزاروں ملازمین نوکری سے فارغ

یورپ کی سب بڑی فضائی کمپنی ایئر بس بھی  کورونا بحران کے باعث تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی، تو سکینڈنیویا کی فضائی کمپنی نے مالی بحران کے باعث ہزاروں ملازمین کو نوکری سے نکال دیا۔

وائرس کوویڈ 19 نے دنیا کی بڑی بڑی معیشتوں کو بحران سے دوچار کردیا ہے، بڑی بڑی کمپنیوں نے اربوں خسارے کے باعث اپنے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا ہے جس میں یورپ کی معروف فضائی کمپنی ایئربس بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئربس کو سال کی پہلی چوتھائی کے اختتام پر 481 کروڑ یورو کا خسارہ ہوا ہے، جس کی وجہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے سفری پابندیاں ہیں۔

ایئربس کا منافع 15.2 فیصد کمی کے بعد 10.6 ارب یورو ہوگیا ہے، جبکہ سکینڈنیویا کی فضائی کمپنی نے سفری پابندیوں کے باعث مالی بحران کا شکار ہوتے ہی اپنے پانچ ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ریکارڈ گستافسن کا کہنا ہے کہ 40 فیصد ملازمین کو مالی نقصان کے باعث برطرف کیا جارہا ہے، کمپنی کو ماضی کی صورتحال میں آنے میں وقت لگے گا 2020 کے اختتام تک ہوائی سفر کی طلب معمول پر نہیں آسکتی۔

سکینڈنیویا کی یہ کمپنی ‘ایس اے ایس’ مارچ میں 90 فیصد عملہ برطرف کر چکی ہے اور مستقبل میں سویڈن میں قائم دفتر سے 1900، ناروے سے 1300 اور ڈینمارک سے 1700 اہلکار نکالیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایس او پیز پر عمل اور احتیاط کریں ، آپ محفوظ رہیں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا جانے والا نہیں، ویکسین کی تیاری تک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے