ایک اوربالی ووڈ اداکار کینسر سے جنگ ہار گیا

ممبئی : بھارتی اداکاررشی کپور بھی چل بسے ، رشی کپور کینسرکےعارضے میں مبتلا تھے۔

عرفان خان کے بعد رشی کپور نے بھی دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

بالی ووڈ پر چار دہائیوں تک راج کرنے والے اداکار رشی کپور 67برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، رشی کپورکوگزشتہ روز ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔

رشی کپور کینسر کے مرض میں مبتلاتھے اور طویل عرصے امریکا میں زیرعلاج رہے، وہ طویل عرصے امریکا میں زیرعلاج رہے اور 2019 میں صحت یابی کے بعد وہ بھارت واپس آئے تھے۔

گذشتہ روز بھارتی معروف اداکارعرفان خان چل بسے ، وہ آئی سی یو میں زیر علاج تھے اور والدہ کی تدفین میں شرکت نہ کرنے پر بہت زیادہ رنجیدہ تھے۔

ڈاکٹر کے مطابق عرفان خان کی بڑی آنت کولون میں انفیکشن ہوا تھا جس کی وجہ سے اُن کی موت واقع ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

راولپنڈی: عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے