نوجوان لڑکی برہنہ حالت میں سڑک پر نکل آئی ۔۔۔ ایسی خبر آگئی کہ شیطان بھی شرما جائے

دہلی: بھارت میں ریپ کی کوشش کے دوران 26 سالہ نیپالی لڑکی ملزمان سے بچ کر برہنہ حالت میں دہلی کی سڑکوں پر نکل آئی جسے دیکھنے والے کپڑے دینے کی بجائے خاموش تماشائی بن گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 5ملزمان نے بھارت میں مقیم نیپالی لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور شدید تشدد کیا تاہم اس دوران لڑکی اپارٹمنٹ کی دیوار پھلانگ کر برہنہ حالت میں دہلی کی سڑکوں پر نکل آئی جسے دیکھ کر شہری مدد کر نے کی بجائے خاموش تماشائی بنے رہے اور کپڑے تک پیش نہ کیے ، متاثرہ لڑکی برہنہ حالت میں لوگوں سے مدد کرنے کی دہائی دیتی رہی مگر کسی نے اس کی نہ سنی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کرنے والے پانچوں ملزمان کو گرفتار کر کے جنسی زیادتی اور تشدد کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کی بے حسی کے بعد لڑکی نے ایک رکشہ والے سے مدد لی جس نے اسے منزل تک پہنچانے کی پیشکش کی تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور متاثرہ لڑکی کو ایل بی ایس ہسپتال منتقل کر دیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اپارٹمنٹ سے کودنے کے دوران لڑکی کی ٹانگوں پر معمولی زخم آئے ہیں جس نے اپنی درخواست میں پولیس کو بتایا کہ 5ملزمان نے اسے شراب نوشی پر مجبور کیا ، لڑکی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جو ایک کال سینٹر میں کام کرتے ہیں ۔ لڑ کی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہ اپنے دوست وقاص کے ساتھ پنڈوو نگر گئی جنہوں نے اسے اپنے دوست کے گھر پارٹی پر مدعو کیا تھا ۔ راستے میں وقاص کے دیگر 2دوست شامل ہو ئے جو سب پارٹی میں چلے گئے جہاں دیگر 2ملزمان پہلے سے موجود تھے ۔ ”وقاص نے مجھے کہا کہ اسے کسی کام کے سلسلے میں جانا ہے “۔

یہ بھی پڑھیں

ہلسنکی میں یورپی ملکوں کے وزرائے خزانہ کا اجلاس

ہلسنکی میں یورپی ملکوں کے وزرائے خزانہ کا اجلاس

یورپی یونین کے وزرائےخزانہ نے یونین کے مالی قوانین کو آسان بنانے کی راہوں کاجائزہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے