صدرمملکت سے مشاورت کے بعد لاک ڈاون پرحتمی فیصلہ ہوگا

کراچی: صدرمملکت کی زیرصدارت وزیراعلی ہاؤس میں آج اجلاس ہوگا،سندھ میں لاک ڈاون ختم کرنے کا حتمی اعلان ہوگا۔

حتمی اعلان آج سندھ کابینہ سے مشاورت کے بعد صدرمملکت عارف علوی اور وزیرعلی مرادعلی شاہ اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کریں گے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا ہےکہ اب اکیلے لاک ڈاون کونہیں سنبھال سکتے؟ وزیراعلیٰ نے بزنس کمیونٹی کو اعتماد میں لیتے ہوئے کہا کہ صدرمملکت پر واضح کردیں گے کہ سندھ کے لوگوں کو مزید بھوکا نہیں مارسکتے۔

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی سخت سیکورٹی میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس اس میں تمام کاروبار، انٹرسٹی بس سروسز کو قوائد و ضوابط کے تحت کھولے جانے کا ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے