یہ تمام تعریفیں تسلی بخش نہیں ہیں، یہ تمام محبتیں میرے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے

تمام تعریفیں تسلی بخش نہیں ہیں، یہ تمام محبتیں میرے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے

ممبئی :زائرہ وسیم نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ ’آپ سب کو میری طرف سے اسلام علیکم! میں اِس بات کا اعتراف کرتی ہوں کہ بہت سے لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں

یہ تمام تعریفیں تسلی بخش نہیں ہیں، یہ تمام محبتیں میرے لیے ایک بہت بڑا امتحان ہے اور یہ میرے ایمان کیلئے بھی خطرناک ہیں۔‘بالی ووڈ کی سابق اداکارہ نے لکھا کہ ’میں آپ سب سے گزارش کرتی ہوں کہ مہربانی کرکے میری تعریف نہ کیا کریں اور اللہ تعالیٰ سے دْعا کرتی ہوں وہ میری اْن تمام غلطیوں کو نظر انداز کردے جو ان گنت ہیں اور میرے دل کو رحمت اور تقویٰ کی روشنی سے روشن کردے اور میرے ایمان کو مزید بڑھا دے۔
اْنہوں نے لکھا کہ ’میری دْعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میری اصلاح کرے، مجھے وہ علم عطا کرے جس سے مجھے فائدہ ہو اور جس سے میرے دل اور زبان پر صرف اللہ کا ذکر ہو اور میں اْس سے توبہ کرتی رہوں‘۔زائرہ وسیم نے لکھا کہ ’میری دْعا ہے کہ میں اللہ کی خاطر صرف نیک عمل کروں، ثابت قدم رہوں اور مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہی اْس کے پاس واپس لوٹ جائوں‘۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے