دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا کو دیکھتے ہوئے فیشن میں نئی تبدیلی کا مطالبہ

دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا کو دیکھتے ہوئے فیشن میں نئی تبدیلی کا مطالبہ

دنیا بھر کے ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف احتیابی تدابیر اختیار کرتے ہوئے لوگوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دے رہے ہیں اور ایسے میں اداکارہ عائزہ خان نے اس ماسک کو اپنے فیشن کا حصہ ہی بنالیا

عائزہ خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی جن میں وہ سرخ رنگ کے جوڑے میں نہایت خوبصورت نظر آئیں۔
اداکارہ نے اپنے لباس کی میچنگ پر ہاتھ سے تیار کیا گیا فیس ماسک پہن رکھا تھا جس کی وجہ سے وہ کافی توجہ کا مرکز بنیں۔
اپنی ایک تصویر پر اداکارہ نے لکھا کہ ’اب ہر لباس کے ساتھ میچنگ ماسک ضرور ہونا چاہیے‘۔
جبکہ یہ بھی لکھا کہ میچنگ ماسک پہننے میں کیا ہر ہے؟
ورونا وائرس کے حوالے سے بات کی جائے تو پاکستان میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور آج بھی مزید کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 14 ہزار 300 جبکہ اموات 301 ہوگئی ہیں۔
ملک میں اس عالمی وبا کو 2 ماہ کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے تاہم اس دوران ایک ماہ کیسز کی تعداد کم جبکہ دوسرے ماہ کافی زیادہ دیکھنے میں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے