سلینا گومز کے گانے پر نرسز کا شاندار رقص

سلینا گومز کے گانے پر نرسز کا شاندار رقص

امریکا: یقیناً کورونا کے خلاف یہ جنگ آسان نہیں لیکن ایسے میں سوشل میڈیا پر کئی ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کی ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئیں جن میں وہ اپنی تھکن دور کرنے کے لیے رقص کرتے نظر آئے

حال ہی میں سوشل میڈیا پر دو نرسز کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو امریکی گلوکارہ و اداکارہ سلینا گومز کے گانے پر رقص کرتی نظر آئیں۔
یہ دونوں نرسز سلینا گومز کے نئے البم ’ریئر‘ کے گانے ’بوائے فرینڈ‘ پر زبردست رقص کرتی نظر آئیں۔
جہاں ان کے اس رقص کو لوگوں نے خوب پسند کیا وہیں گلوکارہ سلینا گومز نے خود بھی ان نرسز کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی۔
’اس ویڈیو نے مجھے مسکرانے پر مجبور کردیا، میں طبی عملے کا شکریہ ادا کرتی ہوں، آپ ہمارے ہیرو ہیں‘۔
رواں ماہ سلینا گومز نے اعلان کیا تھا کہ ان کے نئے البم ’ریئر‘ کے ہر آرڈر سے وہ ایک ڈالر کورونا متاثرین کے لیے عطیہ کریں گی۔
اس البم میں گلوکارہ نے تین گانے ریلیز کیے جن میں سے ایک ’بوائے فرینڈ‘ یے۔
ان نرسز نے یہ ویڈیو ٹک ٹاک ایپ کے ذریعے بنائی۔
دنیا بھر کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایسی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جس میں وہ مشہور گانوں پر زبردست رقص کرتے نظر آئے۔
مداحوں نے ان ویڈیوز کو سراہا وہیں پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے ڈاکٹرز کے رقص کی ایک ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے اسے وقت کا ضیاع قرار دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے معافی بھی مانگ لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

میڈونا نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم خود ہی لکھنے اور خود ہی اس کی ہدایات دینے کا اعلان

امریکا: بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسل پکچرز نے میڈونا کی زندگی پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے