ہالی ووڈ کے مشہورجوڑے نے صحتیابی کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

سڈنی : ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے خون میں جان لیوا وبا سے لڑنے کےلیے اینٹی باڈیز موجود ہیں۔

مشہور ہالی ووڈ جوڑے نے موذی وبا سے صحتیابی کے بعد ڈاکٹروں کی مدد کرنے کا اعلان کیا۔
معروف ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن نے کوویڈ 19 سے مکمل صحتیابی کے بعد اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہالی ووڈ اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن آسٹریلیا میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کرونا وائرس کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا تھا۔

موذی وبا سے صحتیابی کے بعد مشہور ہالی ووڈ جوڑے نے وائرس کے خلاف جنگ میں ڈاکٹروں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے دونوں اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔

ہینکس نے این پی آر پر انکشاف کیا ہے کہ کوویڈ 19 وائرس کے خلاف ہم دونوں میاں بیوی اپنا خون اور پلازمہ عطیہ کریں گے۔

ہالی ووڈ اداکار نے کہا کہ صحتیابی کے بعد بہت سارے سوالات ہمارے ذہن میں تھے، جیسے اب ہم کیا کریں؟ ہم کیسے وائرس کے خلاف اپنی خدمات پیش کرسکتے ہیں؟

ہم یہ سوچ رہے تھے کہ ہمیں معلوم ہوا کہ ہمارے خون میں جان لیوا وبا سے لڑنے کےلیے اینٹی باڈیز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے ہم نے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے کے لیے تیار

گلوکارہ حدیقہ کیانی ڈراما انڈسٹری میں بطور اداکارہ قدم رکھنے کے لیے تیار

معروف گلوکارہ و موسیقار حدیقہ کیانی گلوکاری کے میدان میں کامیابی کے بعد اب اداکاری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے