پی آئی اے کی 3 فضائی میزبان کورونا سے متاثر

اسلام آباد : پی آئی اے کی تین مزید فضائی میزبان کورونا وائرس کی تصدیق

پی آئی اے کی تین مزید فضائی میزبان کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں ہیں۔ متاثرہ فضائی میزبانوں میں سے ایک کا تعلق پشاور اور باقی دو کا تعلق لاہور سے ہے۔

پی آئی اے کے اب تک 10 ملازمین کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں، دوسری جانب ایئر لائن ترجمان کی جانب سے بھی فضائی میزبانوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

تینوں فضائی میزبان لاہور سے پی آئی اے کی ریلف پرواز پر مانچسٹر گئے اور واپسی پر اسلام آباد پہنچے تھے اور دو روز سے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ میں تھے۔ قرنطینہ کے دوران کورونا کے ٹیسٹ لئے گئے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اتوار کی شب تینوں فضائی میزبانوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ کورونا کے شکار فضائی میزبانوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے