تاجروں کو آن لائن کاروبار کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے: تاجر اتحاد

کراچی: آل کراچی تاجر اتحاد نے آن لائن بزنس کے لیے حکومتی ایس او پی مسترد کردی

تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر کا کہنا ہے کہ آن لائن کاروبار کا ایس او پی سندھ حکومت کا تکنیکی انکار ہے، سہولت سے صرف 5 فیصد تاجر فائدہ اٹھا سکیں گے۔

عتیق میر نے کہا کہ ہزاروں دکانیں بلااجازت، غیر محتاط کاروبار میں مصروف ہیں، لاکھوں افراد کسی احتیاط کے بغیر شہر میں گھوم رہے ہیں، لاک ڈاؤن پر عمل نہ کروایا تو ہمیں بھی کاروبار کھولنے کا اختیار ہے۔

رہنما صدر الائنس آف مارکیٹ فہیم نوری کا کہنا ہے کہ حکومت نے تاجروں سے مذاکرات نہیں مذاق کیا ہے، تاجروں کو آن لائن کاروبار کے نام پر بیوقوف بنایا گیا ہے، حکومت جب تک چاہے لاک ڈاؤن کرے مگر تاجروں کی مالی مدد کرے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت کی جانب سے کاروبار کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ آن لائن شٹر ڈاؤن کاروبار کے لیے ایس او پی پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کے الیکٹرک نے نیپرا کی عوامی سماعت کے بعد شہریوں کو مزید تنگ کرنا شروع کردیا

کراچی: کے الیکٹرک نے شدید گرمی کے موسم میں بھی شہرکے متعدد علاقوں میں 3 …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے