چینی کمپنی کا کورونا ویکسین کی بندروں پر کامیاب آزمائش کا دعویٰ

چینی کمپنی کا کورونا ویکسین کی بندروں پر کامیاب آزمائش کا دعویٰ

بیجنگ: دنیا بھر میں کورونا وائس ایک لاکھ 90 ہزارسے زائد افراد ہوچکے ہیں اور مختلف ممالک اس وائرس سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کی دوڑ میں لگے ہیں

سائنو بائیوٹک نامی کمپنی نے کہا کہ اس نے بندروں کی ایک قسم جسے معدومیت کا کوئی خطرہ نہیں سے تعلق رکھنے والے 8 بندروں پر ویکسین کی 2 مختلف مقدار انجیکشن کے ذریعے دی۔
اس کے 3 ہفتوں بعد انہیں وائرس کے سامنے لایا گیا لیکن ان میں انفیکشن نہیں ہوا۔
کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام بندر ’بڑی حد تک SARS-CoV-2 انفیکشن انفیکشن سے محفوظ رہے‘۔
کمپنی کی تشخیص کے مطابق 4 بندروں کو ویکسین کی زیادہ مقدار دی گئی تھی اور وائرس ان کے جسم میں داخل کرنے کے 7 روز بعد تک ان کے پھیپھڑوں میں کوئی ’علامت ظاہر‘ نہیں ہوئی۔
کمپنی نے کہا کہ باقی جن 4 بندروں کو ویکسین کی کم مقدار دی گئی ان میں وائرس داخل کیے جانے بعد جسم میں وائرس کا دباؤ دیکھا گیا لیکن وہ خود بخود صحیح ہوگیا۔
اس کے برعکس جن 4 بندروں کو ویکسین نہیں دی گئی وہ وائرس سے شدید بیمار ہوئے اور انہیں نمونیہ ہوگیا۔
سائیوویک نے اپنے ٹرائلز کے نتائج انسانوں پر آزمائش شروع کرنے کے 3 روز بعد آن لائن شائع کیے لیکن ان تنائج کا جائزہ عالمی سائنسی برادری ابھی جائزہ لے گی۔
یہ ویکسین دیگر ویکسینز کی طرح کورونا وائرس کو غیر فعال کر کے جسم میں اس بیماری کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے میں مدد دیتی ہے۔
کمپنی کےترجمان نے کہا کہ یہ ٹیسٹ ’اچھی کارکردگی‘ کو ظاہر کرتے ہیؔں اور کمپنی ویکسین کی صلاحیت کے حوالے سے پر اعتماد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

طلوع آفتاب سے قبل تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک

بھارت: بھونڈی کی نگرانی کرنے والے تھانہ سٹی اتھارٹی کے ایک عہدیدار نے اے ایف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے