لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل

لاہور:خواجہ جنید نے بتایا کہ 3 ہفتوں کی فٹنس ٹریننگ کے بعد 2 دنوں میں 35 سے زائد کھلاڑیوں کی فٹنس کا ویڈیوز کے ذریعے جائزہ لیا گیا

قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ویڈیوز کے ذریعے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل کر لیے گئے ہیں۔
ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ خوشی ہے مشکل اور محدود حالات میں کھلاڑیوں نے فٹنس پر کام کیا، ابتدائی رپورٹس کے مطابق کھلاڑیوں کا فٹنس لیول برقرار رکھنا خوش آئند ہے۔
خواجہ جنید نے کہا کہ کھلاڑیوں کو روزوں کے دوران نیا فٹنس پلان دیا جائے گا، تفصیلی رپورٹ بنائی جا رہی ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کو پلان دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو روزوں کے دوران سختی سے ڈائٹ پلان پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے