سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے ضابطہ کار تیار کرلیا

سندھ حکومت نے رمضان المبارک کے لیے ضابطہ کار تیار کرلیا

کراچی: سید مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک میں کاروبار کی ایس او پیز سے متعلق اجلاس ہوا  اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیر تا جمعرات صبح 9 سے 3 بجے تک کاروبار ہوگا

صبح 8 سے شام 5 بجے تک گروسری کی دکانیں کھلی رہیں گی، محکمہ داخلہ ایس او پی اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کرے گا جس میں وقت بتایا جائے گا، پکے ہوئے کھانے کی ڈلیوری شام 5 سے رات 10 بجے تک ہوگی اور سحری میں کوئی ہوم ڈلیوری سروس نہیں ہوگی۔
وزیر اعلی سندھ نے ماہ صیام سے متعلق فیصلوں پر صدر مملکت عارف علوی اور گورنر عمران اسماعیل کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ ضابطہ کار کے تحت مساجد میں نماز تراویح کے بڑے اجتماعات کسی صورت نہیں ہوں گے، اس کے علاوہ شادی ہالز اور دیگر عوامی مقامات پر بھی تراویح کے اجتماعات نہیں ہوں گے۔ مساجد میں نماز تراویح میں 3 سے 5 افراد شریک ہوسکیں گے، افطار پارٹیوں پر پابندی ہوگی اور مرکزی شاہراہوں پر دسترخوان لگانا بھی ممنوع ہوگا۔
رمضان المبارک میں چھوٹی بڑی مارکیٹیں اور شاپنگ سینٹرز بند رہیں گے۔ دکانوں سے صرف آن لائن کام ہوگا، دکانیں کھولنے پر قانونی کارروائی ہوگی، سپر اسٹورز میں ایس او پی پر عمل نہ ہوا تو بند کردیا جائے گا، وزیراعلی کی منظوری کے بعد رمضان ایس او پی آج جاری کی جائے گی۔
سندھ حکومت کے تیار کردہ ضابطہ کار کے تحت رمضان المبارک کے دوران پابندی سے مستثنٰی کاروبار کے اوقات کار شام 5 بجے تک رہیں گے تاہم ریسٹورینٹس کےاوقات کار تبدیل ہوں گے، ریسٹورنٹ ہوم ڈیلیوری اور ڈرائیو تھرو سروس شام 5 بجے کے بعد کرسکیں گے۔ تیار کھانوں کی ڈلیوری اور آن لائن سروس شام 5 سے رات 10 بجے تک کئے جانے کا امکان ہے۔
گزشتہ روز اپنے وڈیو پیغام میں بھی کہا تھا کہ طبی ماہرین کے مطابق اگلے 15 دن بہت اہم ہیں اس لیے ان میں لاک ڈاؤن سخت کریں گے لہٰذا تراویح عوام گھروں میں پڑھیں، یہ فیصلے ہم نے ڈاکٹروں اور ماہرین کی مشاورت سے کیے ہیں،

یہ بھی پڑھیں

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

لی مارکیٹ میں عوام کیلئے سہولیات سے لیس نئے بیت الخلا قائم

کراچی: بیت الخلا دو خواتین کے لیے اور دو مردوں کے لیے پاکستان کے پہلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے