چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے تجربے کیلئےپاکستان سے رابطہ کیا

چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے تجربے کیلئےپاکستان سے رابطہ کیا

اسلام آباد: ڈاکٹرظفرمرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ چینی کمپنی نے کورونا ویکسین کے تجربے کیلئےپاکستان سے رابطہ کیا ہے، ہم نے چینی کمپنی سے مزید تفصیلات مانگی ہیں

معلومات کا ماہرین سیفٹی،ریگولیشن ودیگرحوالوں سے جائزہ لیں گے، جائزے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا، اس سے متعلق کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔
چائنا سائن آف فارم آف انٹرنیشنل کارپوریشن کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو آفیشل لیٹر لکھا گیا ہے جس میں چین نے پاکستان کو کورونا کی ویکسین دینے کی رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کو فوری طور پر ویکسین امپورٹ کرنے کا کہا تھا ۔
کرونا وائرس کی ہلاکت خیز وبا دنیا بھر میں 1 لاکھ 90 ہزار سے زائد انسانوں کی زندگیاں نگل گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 24 لاکھ اٹھارہ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
وائرس کا راستہ روکنے کے لیے ویکسین کی تیاری کی دوڑ بھی جاری ہے، دنیا بھر میں 86 ٹیمیں ایسی ہیں جو Covid 19 کی ویکسین پر کام کر رہی ہیں، جن میں چند ٹیمیں کلینکل ٹرائل کے مرحلے میں بھی داخل ہو چکی ہیں۔
چین میں بھی رواں ماہ کے آغاز میں دو تجرباتی ویکسینز کے انسانی ٹیسٹ کی منظوری دی جا چکی ہے، امریکا میں بھی ادویہ ساز کمپنی موڈرنا امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے ساتھ مل کر اپنی ویکسین کے لیے انسانی ٹیسٹ شروع کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے