لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے شرح اموات میں کمی

لاک ڈاؤن نافذ ہونے کے بعد سے شرح اموات میں کمی

بھارت: دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثرات کا تعین کرنے کے لیے شرح اموات کا جائزہ لیا جارہا ہے جس کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ 91 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں

حالیہ ہفتوں کے دوران کچھ ممالک میں شرح اموات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے وہیں بھارت میں کچھ مقامات مثلاً ہسپتالوں، آخری رسومات کی ادائیگی کے مقامات پر صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔
اس سلسلے میں انتھیستی فیونرل سروسز کے چیف ایگزیکٹو افسر شروتھی ریڈی کا کہنا تھا کہ ’یہ ہمارے کے لیے بہت حیران کن ہے‘۔
ان کی کمپنی نے جنوری میں روزانہ تقریباً 5 میتوں کی آخری رسومات ادا کیں لیکن رواں ماہ یہ تعداد 3 میتیں روزانہ کی ہے۔
دیگر اعداد و شمار بھی یہی کہانی سناتے ہیں، ممبئی کے وسطی حصے میں مارچ کے مہینے میں اموات میں گزشتہ برس کی نسبت 21 فیصد کمی ہوئی ہے۔
اسی طرح وزیراعظم نریندر مودی کی آبائی ریاست گجرات کے سب سے بڑے شہر گجرات میں شرح اموات مجموعی طور پر 67 فیصد کم ہوگئی۔
پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا میں ایپیڈیمالوجی کے پروفیسر گریدھر بابو کا کہنا تھا کہ ’اگر ہمیں اموات میں اضافہ نہیں دکھائی دے رہا تو یہ شبہ یہ کورونا وائرس سے مزید اموات ہوں گی، درست نہیں‘۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایک ارب 30 کروڑ کی آبادی والے ملک میں 25 مارچ کو کورونا وائرس روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا تھا جس سے اب تک 23 ہزار 502 افراد متاثر اور 722 اموات ہوچکی ہیں۔
بھارت میں 5 لاکھ 25 ہزارافراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس میں 4 فیصد مثبت آئے جبکہ امریکا میں یہ شرح 18 فیصد ہے۔ بھارت کی کم شرح اموات دنیا کے دیگر حصوں میں دکھائی دینے والی صورتحال کے برعکس ہے۔
ڈاکٹروں، حکام اور شمشان گھاٹ کے ملازمین کو شبہ ہے کہ شرح اموات میں کمی کی وجہ روڈ اور ریل کے حادثات میں کمی ہے۔
2018 میں بھارت میں ایک لاکھ 51 ہزار 400 سے زائد افراد سڑکوں پر حادثات میں مارے گئے تھے جو دنیا میں سب سے بڑی تعداد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

یوڈسن نے اعلان کیا ہےموٹر سائیکل مارکیٹ انڈیا سے اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہے

انڈیا: امریکہ کی مقبول موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی ہارلے ڈیوڈسن نے اعلان کیا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے