سنی لیون، جسٹن بیبر کے ساتھ پرفارم کرنے کیلئے بے تاب

ممبئی:  اپنے بے باک آئٹم نمبر کی بدولت اداکارہ سنی لیون نے تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک الگ مقام بنایا ہے اور اب انہوں نے کینیڈین گلوکارجسٹن بیبر کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں برس مئی میں کینیڈن گلوکارجسٹن بیبرمیوزک کنسرٹ کے لئے بھارت آئیں گے، اس کنسرٹ میں جہاں اداکارہ دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ورن دھون اور سدھارتھ ملہوترا جیسے نوجوان اداکارشامل ہوں گے وہیں سنی لیون سے متعلق کچھ عرصے قبل یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی اس کنسرٹ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیریں گی۔ اداکارہ سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا توسنی کا کہنا تھا کہ ابھی تک پرفارمنس کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم میں کنسرٹ میں شرکت کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جسٹن بیبربہت زیادہ پسند ہیں جب کہ انہیں براہ راست پرفارم کرتے دیکھنے کا الگ ہی مزہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دے کر انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کردیا

الی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے باہر قرار دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شبانہ اعظمی کی حالت کو ڈاکٹرز نے خطرے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے