افغانستان سے آنے والے ہم وطنوں کے لیے پاکستان ریلویز نے بڑی سہولت فراہم کر دی

افغانستان سے آنے والے ہم وطنوں کے لیے پاکستان ریلویز نے بڑی سہولت فراہم کر دی

چمن: پاکستان ریلویز نے افغانستان میں پھنسے ہم وطنوں کے لیے اہم قدم اٹھا لیا ہے، اس سلسلے میں ریلویز نے 30 مسافر کوچز اور 2 طبی کوچز چمن سرحد پر بھجوا دیں

این سی او سی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی چمن آمد پر اسکریننگ، ٹریکنگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پاکستان ریلویز کی جانب سے بھجوائی گئیں طبی کوچز طبی آلات اور کلیدی ضروریات سے لیس ہیں۔
نیشنل آپریشن سینٹر کے مطابق ان کوچز میں بہ یک وقت 400 افراد کو قرنطینہ کرنے کی سہولتیں فراہم کی جا سکتی ہیں، پاکستان ریلویز کے اقدام سے کرونا وبا کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
چند دن قبل وزیر اعظم عمران خان نے کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے افغانستان میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ان ہم وطنوں کو واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔
وطن واپسی پر ان مسافروں کو 7 دن قرنطینہ میں رکھا جائے گا، وزیر اعظم نے طورخم بارڈر پر قرنطینہ سینٹر کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت بھی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے والے افسران کی نشاندہی کریں

اسلام آباد: چار سال سے لاپتہ آئی ٹی انجئنیر ساجد محمود کی بازیابی کے لیے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے