ایرانی صدر حسن روحانی نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو فون کر کے عالمی تعاون کی اہمیت پر گفتگو کی

ایرانی صدر حسن روحانی نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو فون کر کے عالمی تعاون کی اہمیت پر گفتگو کی

تہران: اس امر پر اتفاق کیا کہ امریکا کے غیر قانونی رویوں پر یورپی یونین کو رد عمل دینا ہوگا، ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے آئی ایم ایف قرض کو امریکا کے ویٹو کرنے کا اقدام غیر قانونی ہے

ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ انھوں نے اپنے روسی ہم منصب کو ٹیلی فون کیا تھا، اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے کرونا کے خلاف عالمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں تہران اور ماسکو نے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی اتفاق کیا۔
ایران میں کو وِڈ نائنٹین کے باعث اب تک 5,297 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ وائرس نے 84 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کیا، جن میں سے اب 61 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ تاہم ابتدا میں ایران میں کرونا وائرس نہایت قاتل ثابت ہوا تھا، اور کئی حکومتی اہم شخصیات بھی اس کی زد میں آ کر زندگی سے ہاتھ دھو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے