وائرس سے متاثر ہونے والوں کی نوکریاں امیگرینٹس کو ملنا ناانصافی ہوگی

وائرس سے متاثر ہونے والوں کی نوکریاں امیگرینٹس کو ملنا ناانصافی ہوگی

واشنگٹن: حالیہ بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری ترجیح امریکیوں کی نوکریوں کو محفوظ بنانا ہے، وائرس سے متاثر ہونے والوں کی نوکریاں امیگرینٹس کو ملنا ناانصافی ہوگی

زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا سر فہرست ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 45 ہزار سے زائد ہوگئی ہوچکی ہے، امریکی صدر کی جانب سے روزانہ ہونے والی سیکڑوں ہلاکتوں کے باوجود مسلسل ملک کو دوبارہ کھولنے کے بیانات آرہے ہیں۔
ہم نے پہلے امریکی ملازمین کو محفوظ کرنا ہے اسی لیے امریکا میں امیگریشن 60 روز کیلیے معطل کی جارہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ابھی امیگرینٹس کے معاملے پر بحث کرنے کا وقت نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے وائرس متاثرین کےلیے وینٹی لیٹر سے متعلق بتایا کہ جنرل موٹرز، فورڈ اضافی وینٹی لیٹرز تیار کررہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہمیں دنیا کی بہترین معیشت بند کرنا پڑی، وائرس سے امریکا میں اموات کی شرح میں کمی آرہی ہے اسی لیے 20 امریکی ریاستوں نے کاروبار کھولنے کی تیاری کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شناختی کارڈ پر باپ کے ساتھ ماں کا نام درج کرنے کے قانون پر دستخط

شناختی کارڈ پر باپ کے ساتھ ماں کا نام درج کرنے کے قانون پر دستخط

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے بچے کے پیدائشی سرٹیفکیٹ سمیت شناختی کارڈ پر بھی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے