ممنوعہ جماعتوں کاعطیات وصدقات دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی

ممنوعہ جماعتوں کاعطیات وصدقات دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی

لاہور: رمضان المبارک کے دوران مسلمان دل کھول کرصدقات وعطیات دیتے ہیں اورزکوۃ اداکرتے ہیں محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قراردی گئی ایسی 79 جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے

صدقات وعطیات اور چندہ جمع کرنے پرپابندی عائد ہے۔ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعتوں ،تنظیموں کو عطیات دینااوران کی معاونت قانون جرم ہے۔ شہری اپنی زکوۃ، عطیات ضرروت مندوں اورحقداروں کودیں، زکوۃ وعطیات دیتے ہوئے ا س بات کویقنی بنائیں کہ آپ کے عطیات کالعدم تنظیموں تک نہ پہنچ سکیں۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی کالعدم جماعتوں کی فہرست لشکرجھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں، اسی طرح لشکرطیبہ، سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ ، ملت اسلامیہ پاکستان ، خدام الاسلام (جیش محمد)، اسلامی تحریک سابق تحریک جعفریہ، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان اورحزب التحریر بھی کالعدم جماعتوں میں شامل ہیں۔ خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ، لشکر اسلامی، انصارالاسلام، حاجی نامدارگروپ، تحریک طالبان پاکستان بھی کالعدم ہیں۔
بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت، پیپلزامن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت اور بلوچستان بنیادپرست آرمی بھی کالعدم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے

لاہور: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نیب احتساب کا نہیں،پولیٹیکل انجینئرنگ کا ادارہ ہے،چیئرمین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے