زندگی بچانے والی مصنوعات مثلاً ویکسین اور انسولین کی قلت کا خدشہ

زندگی بچانے والی مصنوعات مثلاً ویکسین اور انسولین کی قلت کا خدشہ

کراچی: درآمد کنندگان اور حکومتی عہدیداران کے مطابق وفاقی چیف اینالسٹ جن کے پاس دستخط کا اختیار ہوتا ہے ان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے یہ عہدہ ایک ماہ سے خالی ہے اور ابھی تک ان کی جگہ کسی اور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا

ایک درآمدر کنندہ نے بتایا کہ اس صورت میں درآمد کنندگان کو خوف ہے کہ آئندہ ہفتے سے اہم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے جو ’شدید بیمار افراد کے لیے تباہ کن ہوسکتا ہے‘۔
’سندھ اور خیبرپختونخوا میں ان ادویات کا اسٹاک ختم ہونا شروع ہوگیا ہے اور تاخیر سے ہزاروں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔
جن مصنوعات کی فراہمی کم ہے اس میں ریبیز، ٹیٹنس، ٹائیفائڈ اور ہیپاٹائٹس کی ویکسین، ٹیٹنس یمیونو گلوبین، ریبیز امیونوگلوبین، انسولین اور مزید کئی ادویات شامل ہیں‘۔ایک آخری حربے کے طور پر پریشان تاجروں نے فوری کارروائی کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے سربراہ سے رابطہ کیا۔
اس سلسلے میں پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈریپ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ وفاقی وزارت صحت نے نیشنل کنٹرول لیبارٹری سے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے چیف اینالسٹ یا دستخط کے مجاز افسر کا تقرر نہیں کیا۔
’ایک ایسے مشکل وقت میں کہ جس سے ہمارا ملک گزر رہا ہے، ہماری رکن کمپنیاں متعدد زندگی بچانے والی حیاتیاتی مصنوعات مارکیٹ میں فراہم نہیں کرسکتی کیوں کہ سرٹیفکیٹس جاری نہیں کیے جارہے‘۔
ڈرگسسٹ ایسوسی ایشن نے اسے ‘نازک صورتحال‘ قرار دیا کیوںکہ زیادہ تر مصنوعات کی فراہمی پہلے ہی کم ہے، اور کہا کہ اس سے ان اہم اشیا کے منتظر مریضوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے