سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکا کے 6 چارٹر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکا کے 6 چارٹر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی

کراچی: سی اے اے نے امریکی چارٹر طیاروں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی، امریکی سفارت خانے کی جانب سے چارٹر طیاروں کی لینڈنگ کے لیے درخواست دی گئی تھی

سی اے اے کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اومنی ایئر کے 6 خالی طیارے آج سے 25 اپریل تک پاکستان پہنچیں گے، امریکی شہری اور سفارتی عملہ ان طیاروں کے ذریعے پاکستان سے واپس امریکا جائے گا۔
سی اے اے کے مطابق پہلی پرواز آج صوفیہ بلغاریہ سے اسلام آباد پہنچے گی، شارجہ سے آنے والی پرواز کل مسافروں کو اسلام آباد سے فرینکفرٹ لے جائے گی، 23 اپریل کو 2 پروازیں صوفیہ سے اسلام آباد اور کراچی آئیں گی۔
25 اپریل کو بھی 2 پروازیں صوفیہ سے اسلام آباد اور کراچی آئیں گی، ان پروازوں کے پائلٹس اور دیگر عملے کو طیاروں سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے