گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے، اسمگلنگ اور سبسڈی کی جامع تحقیقات کی جائیں گی

گندم اور چینی کی قیمتوں میں اضافے، اسمگلنگ اور سبسڈی کی جامع تحقیقات کی جائیں گی

اسلام آباد: جاری اعلامیے کے مطابق نیب گندم، چینی بحران، قیمتوں میں اضافے اور قومی خزانے میں اربوں روپے کی ڈکیتی و اسمگلنگ سمیت سبسڈی کی جامع تحقیقات کرے گا

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسروں کے خلاف انکوائری، ریور گارڈن ہاؤسنگ اسکیم اور دیگر کے خلاف انکوائریوں، جبکہ پاکستان پٹرولیم لیمیٹڈ میں میگا کرپشن کی انکوائری کی بھی منظوری دیدی۔
اجلاس میں نجکاری کمیشن افسران،جسٹس ملک قیوم،ڈاکٹر اکرام اللہ،راجہ علی اکبرو دیگر کے خلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف شکایت متعلقہ محکمہ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے دوسال میں بدعنوان عناصر سے178 ارب روپے برآمد کر کے خزانہ میں جمع کرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طلحہ ہارون کو تاحکم ثانی امریکا کے حوالے کرنے سے روکنے کا حکم

طلحہ ہارون کو تاحکم ثانی امریکا کے حوالے کرنے سے روکنے کا حکم

اسلام آباد: نیویارک ٹائمز اسکوئر پر حملے کے مبینہ ملزم طلحہ ہارون کو امریکا کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے