فیصل ایدھی کورونا وائرس سے متاثر ہو ہوگئے

فیصل ایدھی کورونا وائرس سے متاثر ہو ہوگئے

اسلام آباد: فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جبکہ ان کے ٹیسٹ کی جو رپورٹس سامنے آئی ہیں وہ بھی اسلام آباد کے ہسپتال کی ہیں

فیصل ایدھی کے اہل خانہ نے نے کو تصدیق کی کہ فیصل ایدھی کورونا وائرس سے متاثر ہو ہوگئے ہیں۔
فیصل ایدھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے بتایا کہ اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے ایک روز بعد فیصل ایدھی میں وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ علامات 4 دن تک جاری رہیں اور پھر کم ہوگئیں، تاہم پیر کو ان کا اسلام آباد میں ٹیسٹ کیا گیا تھا۔
ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ آج آنے والی رپورٹ میں ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔
سعد ایدھی کے مطابق ان کے والد اسلام آباد میں ہیں اور ان کی صحت بہتر ہے جبکہ وہ کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے بلکہ سیلف آئیسولیشن اختیار کرلی ہے۔
فیصل ایدھی گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان سے بھی ملے تھے اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔
سربراہ ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے وزیراعظم کو یہ چیک کورونا وائرس ریلیف فنڈ کے لیے دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

جب تک سیاستدان جمہوریت نہیں لاتے جمہوریت کیسےآسکتی ہے

اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے