خصوصی پروازوں کے مسافروں کی جانب سے زائد کرائے کی شکایت

خصوصی پروازوں کے مسافروں کی جانب سے زائد کرائے کی شکایت

روالپنڈی: پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ایئرمارشل ارشد ملک نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ان پروزوں سے جڑے زائد آپریٹنگ اخراجات کی بنیاد پر زائد قیمت وصول کرنے کے دعوے پر غور کریں گے

قومی ایئرلائن کو حال ہی میں زائد کرائے کی شکایات کا سامنا کرنا پڑا اور اس پر وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے معاملے کو سی ای او کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اٹھایا۔
کرایوں سے متعلق تحقیقات کی گئی تھی، اس کے جواب میں انہیں سی ای او نے بتایا تھا کہ زیادہ تر پروازیں فیری پروازیں تھیں یا ان میں مسافروں کی تعداد محدود تھی، لہٰذا ایسے پروازوں کو معاشی طور قابل عمل بنانے کے لیے کرائے تھوڑے سے زیادہ تھے۔
پی آئی اے کے مطابق حالیہ شکایات پر سی ای او کو بھی تشیوش تھی اور انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ضرورت کے اس وقت میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے فائدے کے لیے کرایوں پر نظرثانی کریں۔
اسی سلسلے میں اسلام آباد میں وزیرہوابازی غلام سرور اور سی ای او پی آئی اے ایئرمارشل ارشد ملک کے درمیان ملاقات میں بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں اور یہاں موجود غیرملکیوں کی واپسی کے لیے خصوصی آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔
ملاقات کے دوران وزیر کی جانب سے خصوصی پروازوں پر پی آئی اے کی جانب سے لیے جانے والے کرائے کے بارے میں معلوم کیا۔
وفاقی وزیر کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ان خصوصی پروازوں کے ساتھ اعلیٰ آپریٹنگ خرچ کی بنیاد پر زائد کرائے کے دعوے کے معاملے کو دیکھیں گے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے فلائٹ آپریشن معطل ہونے کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرون ملک پھنس گئے تھے جبکہ متعدد غیر ملکی پاکستان سے اپنے وطن واپس نہیں جاسکے تھے۔
اسی سلسلے میں پی آئی اے کی جانب سے پروازوں کے خصوصی آپریشن شروع کیے گئے تھے جس سے ہزاروں پاکستان وطن واپس پہنچے تھے۔
تاہم اس دوران ضرورت سے زیادہ کرایہ وصول کرنے کی شکایات سامنے آئی تھیں۔
تھائی لینڈ سے آنے والے کچھ مسافروں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے شکایت کی تھی کہ پی آئی اے نے کرائے کی مد میں ان سے زائد رقم وصول کی۔
تھائی لینڈ سے پاکستان کا ایک طرف کا سفری کرایہ 55 ہزار روپے ہوتا ہے لیکن پی آئی اے نے کرایے کی مد میں ایک لاکھ روپے وصول کیے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

وزیراعظم عمران خان نے ناحقئی سرنگ، شیخ زید روڈ کا افتتاح کردیا

مہمند: مہمند میں یہ منصوبے یواےای کے تعاون سے عوام کے لیے تحفہ ہیں اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے