چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے

چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے

 نائیجیریا : نائیجیریا کی بااثر شخصیت اور نائیجیرین صدر کے چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئے

نائیجیرین صدر محمد بوہاری کے دفتر سے جاری بیان میں ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ 70 سالہ ابا کیاری کا مارچ میں جرمنی کے دورے کے بعد کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد سے انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا جہاں دوران علاج وہ 17 اپریل کو انتقال کرگئے۔
چیف آف اسٹاف مالم ابا کیاری کو شوگر سمیت دیگر امراض بھی لاحق تھے، وہ نائیجرین صدر محمدو بوہاری کے سب سے اہم اور با اثر ساتھی سمجھے تھے جاتے تھے جو اب تک مغربی افریقی ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والی انتہائی اہم شخصیت ہیں۔
افریقی ملک نائیجیریا میں کورونا وائرس کے تقریباً 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ 17 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ریاض: سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے