آئی سی سی نےبھارت ویمن کرکٹ سیریز کے پوائنٹس کی یکساں تقسیم

آئی سی سی نےبھارت ویمن کرکٹ سیریز کے پوائنٹس کی یکساں تقسیم

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز آئی سی سی ویمن چیمپیئن شپ کا حصہ تھی لیکن بھارت نے یہ کہہ کر سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا کہ پاکستان سے کشیدہ تعلقات کے سبب انہیں اپنی حکومت سے پاکستان کی میزبانی کرنے کی اجازت نہیں ملی

آئی سی سی نے اس معاملے کو غیرمعمولی حالات تصور کرتے ہوئے دونوں ٹیموں میں سیریز کے پوائنٹس یکساں تقسیم کر دیے تھے جس پر پاکستان نے انتہائی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا تھا کیونکہ سیریز بھارت کی جانب سے منسوخ کی گئی تھی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے اس فیصلے کی بدولت بھارت نے 2021 ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا حالانکہ اگر سیریز کے تمام 6پوائنٹس پاکستان کو ملتے تو گرین شرٹس ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کر لیتے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ ہمیں اس فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ہماری بورڈ کی ٹیم اس فیصلے کا جائزہ لے رہی ہے اور اس کے بعد ہی ہم اس فیصلے پر کوئی تبصرہ ہو سکتا ہے۔
کرک انفو کے مطابق پی سی بی اس وقت آئی سی سی کسے رابطے میں ہے تاہم بورڈ نے اس معاملے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، آنے والے دنوں میں پی سی بی کی جانب سے معاملے پر بیان متوقع ہے البتہ اگر یہ بیان دیر سے جاری کیا جاتا ہے تو اس کی زیادہ اہمیت نہیں رہے گی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کے گزشتہ دونوں اجلاسوں ان دوطرفہ سیریز کے حوالے سے بات کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں بی سی سی آئی کی جانب سے کوئی معینی خیز جواب موصول نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

جوکووچ اور ان کی اہلیہ جیلینا کی کرونا ٹیسٹ رپورٹس منفی آگئیں

بلغراد: کرونا سے متاثر ہونے کے 9 دن بعد جووکوچ اور جیلینا دونوں صحتیاب ہوگئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے