شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا

شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا

کوئٹہ: حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہریوں کا ناک اورمنہ ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، شہری ہرصورت ماسک کااستعمال کریں

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کسی کپڑے،مفلریاچادرسےبھی منہ ڈھانپناضروری ہو گا، ناک اورمنہ ڈھانپنےسے وبا کا پھیلاؤ روکنے میں مددملےگی اور خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف کارروائی کی جائےگی۔
بلوچستان میں کوروناوائرس کے خطرے کے پیش نظر صوبہ بھرمیں لاک ڈاون کا سلسلہ آج 26 ویں روز میں داخل ہو گیا ہے، لاک ڈاون کے باعث شاپنگ سینٹرز، مارکیٹیں اور بازار مکمل طور پر بند ہے جبکہ کریانہ اسٹورز، سبزی، پھل، گوشت ، بیکری سمیت میڈیکل اسٹورز کو لاک ڈاون سے استثیٰ حاصل ہے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کی پریشانی کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈاون میں جزوی طور پر نرمی کے تحت شہر کے ریسٹورنٹس پر ٹیک اوے کو لاک ڈاون سے استثنی دے دی۔
سمنیٹ، سریا سمیت کرش پلانٹ بھی آج سے کھلے رہیں گے اور کھجور فروخت کرنے والے دکانیں بھی کھلی رہیں گی جبکہ پرندوں اور حیوانات کےلئے راشن فراہم کرنے والے دکانوں کو بھی اجازت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاک ڈاوٴن میں نرمی ریسٹورینٹس سمیت چند مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت

لاک ڈاوٴن میں نرمی ریسٹورینٹس سمیت چند مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت

کوئٹہ: کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور شرائط کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے