اسمارٹ فون گیم پر بغیر اجازت سلینا گومز چہرہ استعمال کرنے کا الزام

اسمارٹ فون گیم پر بغیر اجازت سلینا گومز چہرہ استعمال کرنے کا الزام

امریکا: دی کلوتھس فارایور اسٹائلنگ گیم‘ نامی ایپ میں ٓصارین اپنی پسندیدہ شخصیات کو تیار کرسکتے ہیں اس ایپ میں کم کارڈیشین، ایڈیل اور سلینا گومز جیسی شخصیات سے متاثر ہوکر کارٹونز تیار کیے گئے

البتہ سلینا گومز نے اس گیم کو بنانے والوں کے خلاف بغیر اجازت ان کی تشہیر کرنے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔
جبکہ گلوکارہ نے اس مقدمے کی سماعت کی درخواست بھی کی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایپ اسٹور میں کلوتھس فارایور گیم کو بہترین نیا فیشن گیم قرار دیا گیا۔
گیم میں کارڈیشین، جی جی، بیونس اور ٹیلر سوفٹ جیسی شخصیات کے کارٹونز صارفین سے فیشن پر ان کی رائے پوچھتے ہیں۔
جس کے بعد گیم میں ان شخصیات کے کارٹونز کو تیار کرنے کا موقع بھی دیا جاتا ہے۔
گلوکارہ کی جانب سے دائر کردہ مقدمے میں انہوں نے گیم برانڈ کی جانب سے بھاری رقم ادا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
گلوکارہ نے الزام لگایا کہ اس گیم میں ان کی 2015 میں کیے ایک فوٹو شوٹ کی تصویر بغیر اجازت استعمال کی گئی۔
سلینا گومز گلوکاری و اداکاری سمیت خواتین کے لباس، میک اپ اور کاسمیٹک سمیت دیگر فیشن کی مصنوعات بھی بناتی ہیں، لیکن سلینا گومز نے یہ تمام کاروبار پارٹنر شپ کے تحت شروع کر رکھے ہیں۔
سلینا گومز نے دسمبر 2016 میں اسٹارٹ ویورز کے ساتھ فیشن مصنوعات کے کاروبار کی شروعات کی تھی، اور ان دونوں کے درمیان ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
سلینا گومز نے چائلڈ اسٹار کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، اب تک وہ متعدد ڈراموں اور فلموں میں چائلڈ اسٹار اور مہمان اداکار سمیت مرکزی کردار میں بھی نظر آ چکی ہیں۔
سلینا گومز نے گلوکاری کا آغاز 2012 میں کیا، اور مختصر ہی عرصے میں اہم کامیابی حاصل کی، وہ 2015 اور 2016 کے وسط تک سخت ذہنی دبائو کے باعث منظر عام سے غائب بھی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

14 سالہ نابینا برٹش پاکستانی گلوکارہ سیرین جہانگیر کی کانوں میں رس گھولتی آواز

کمسن برٹش پاکستانی نابینا گلوکارہ سیرین جہانگیر نے گزشتہ روز موسیقی کے اس بڑے مقابلے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے