کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ

کرونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں کرونا وباء سے متاثرہ علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز کو مکمل بند کیے بغیر وائرس کو پھیلنے سے نہیں روک سکتے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں 10ہزار بستروں پر فیلڈ اسپتالوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مختلف اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز کے ساتھ 185بستروں پر مشتمل آئی سی یو قائم کیے جائیں۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کی تعداد کو بڑھایا گیا ہے، حکومت کو ہر ضلع میں فیلڈ اسپتال کے قیام کے لیے تیار رہناچاہیے۔ اس موقع پر مراد علی شاہ نے ایک ہفتے میں 50 بستروں پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کرنے کی منظوری دی، مٹیاری میں 100بستروں پر مشتمل اسی طرح کا یونٹ قائم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آپ ان اسٹیک ہولڈرز کو نہیں سنیں گے تو نیپرا یہاں کیوں آیا ہے

آپ ان اسٹیک ہولڈرز کو نہیں سنیں گے تو نیپرا یہاں کیوں آیا ہے

کراچی :عوامی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی اور کراچی چیمبر کے سابق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے