انور مقصود سے مداح نے ڈرامہ نہ لکھنے کی وجہ پوچھی

کراچی: ڈرامہ نگار انور مقصود نے لائیو سیشن کے دوران ڈرامہ نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہاکہ اب ڈرامہ نہیں لکھا جاتا۔انورمقصور کے صاحبزادے بلال مقصود نے انسٹا گرام پر لائیو سیشن رکھا

سیشن میں انور مقصود سے مداح نے ڈرامہ نہ لکھنے کی وجہ پوچھی جس پر انہوں نے کہا کہ اشفاق احمد، بانو قدسیہ، انتظارحسین، فاطمہ ثریا بجیا،منو بھائی نہیں لکھ رہے ،جس پر مداح نے کہا کہ وہ تو وفات پاگئے ہیں جس پرانور مقصود نے کہاکہ یہ سب ڈرامہ بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں، اب ڈرامہ نہیں ہے۔انہوں نے موجودہ ڈراموں کے ناموں سے متعلق اپنی ناپسندیدگی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس تم ہو، مجھے بیٹا چاہیے، ناممکن ، چیخ وغیرہ اب ان ناموں کے بعد وہ کیسے لکھ سکتے ہیں ، یہ بہت معروف اور اچھے ڈرامے ہیں جو آپ لوگ پسند کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہوں نے قرنطینہ میں دوبارہ سے پینٹنگ شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

فنکارہ عتیقہ اوڈھو کو 2 بوتل شراب کیس باعزت بری کردیا گیا

راولپنڈی: عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ فنکارہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے