رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ

رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ

کراچی: وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہجوم کی وجہ سے کورونا وائرس مزید پھیلنے کا خدشہ ہے اس لیے صوبے بھر میں رمضان بچت بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

رمضان بچت بازار لگنے سے عوام کا رش بڑھ جائےگا
فیصلہ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ صوبے کی تمام سبزی منڈیوں میں بھی مزید سختی کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیر زراعت سندھ نے ہدایت کی کہ منڈیوں سے دکانوں، اسٹالوں پر پھلوں، سبزیوں کی ترسیل یقینی بنائی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں شہری سرکاری قیمت پر آن لائن سبزی اور پھل بھی منگوا سکتے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز ہو چکی ہے جن میں سے 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

ضلع مٹیاری کے 2 کالجز کے 8 اسٹاف ممبران میں کرونا کی تشخیص

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے