حکومت پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورکو 50 ارب دیئے ہیں

حکومت پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورکو 50 ارب دیئے ہیں

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورکو 50 ارب دیئے ہیں، پہلے 5 اشیاء پرسبسڈی دی جا رہی تھی اور اب 19 اشیاء پر ریلیف دیا جا رہا ہے

ہم بڑی تعداد میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بڑھا رہے ہیں، موبائل یوٹیلٹی اسٹورزبھی قائم کر رہے ہیں، ڈھائی ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے لیکن ریلیف پیکیج صرف رمضان تک محدود نہیں رہے گا۔
یوٹیلٹی اسٹورز ایک آٹو میٹک ڈیجیٹل ادارہ بننے جا رہا ہے اور اس ادارے میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تخمینہ ہے رمضان میں 80 لاکھ سے ایک کروڑ گھرانے یوٹیلیٹی اسٹورز سے مستفید ہوں گے جب کہ قیمتوں پر کنٹرول کرنے کا نظام موجود ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نیا قانون لا رہے ہیں جس کے تحت ذخیرہ اندوزی پر دکان کے مالک کو سزا ملے گی۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ جو جو سیکٹرز کھولے جا رہے ہیں وہ باقاعدہ تحقیق کے ساتھ کھول رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کاروباری طبقے کے حالات بھی بہتر کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں 22 کروڑ 40 لاکھ روپے برآمد کرکے حکومت سندھ کے حوالے

اسلام آباد: جاوید اقبال نے سندھ کے چیف سکریٹری ممتاز علی شاہ کو 22 کروڑ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے