حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کو مخصوص وقت کے لیے مزید سخت

حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کو مخصوص وقت کے لیے مزید سخت

کراچی: شہر میں تین گھنٹوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی، مساجد میں پیش امام، مؤذن اور انتظامیہ کے 3 سے 5 افراد کو اجازت ہوگی

آج کراچی میں دن 12 سے سہ پہر 3 بجے تک کوئی دکان کھلے گی نہ ہی ٹرانسپورٹ چلے گی، شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

اس دوران صرف میڈیا، ڈاکٹر، طبی عملہ، رضاکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہل کار بھی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی ہے، لاک ڈاؤن کی تفصیلات کے مطابق تعلیمی ادارے، شاپنگ سینٹر، سنیما، مارکیٹیں اور ریسٹورنٹس بند ہوں گے۔ ڈیلیوری رائیڈرز کو اجازت ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند ہوگی، شام 5 سے 8 بجے تک گھروں سے غیر ضروری باہر نکلنے پر پابندی عائد ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے