فیسوں میں اضافے کے معاملے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوچکا ہے

فیسوں میں اضافے کے معاملے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوچکا ہے

کراچی: جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور دیگر فریقین کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کے نوٹس جاری کردیے اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک جاری کردہ نوٹیفکیشن پر عملدرآمد معطل رہے گا

دی ٹائمز ایجوکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ اور دیگر نے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن/رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشن،سندھ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے یکم اپریل کو جاری نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس میں اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کا حکم دیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ فریقین کے پاس اس قسم کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں اور نہ ہی نوٹیفکیشن میں یہ بات ظاہر کی گئی کہ یہ فیصلہ متعلقہ حکام یا کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فیسوں میں کمی کا فیصلہ نجی طور پر چلنے والے اسکولز اور ان کی تنظیموں کا موقف سنے بغیر کیا گیا۔
وکیل کا مزید کہنا تھا کہ یہ فیصلہ انصاف کے فطری تقاضوں کے خلاف ہے جبکہ فیسوں میں اضافے کے معاملے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں ہوچکا ہے۔
7 اپریل کو محکمہ تعلیم سندھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کر کے تمام تمام نجی اسکولوں کو ماہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں 20 فیصد کمی کی ہدایت کی تھی۔
کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے سبب والدین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
اعلامیے میں ہدایات کی گئی تھی کہ صوبے کے تمام نجی اسکولوں کو لازمی طور پر ماہ اپریل اور مئی کی ٹیوشن فیس میں 20 فیصد کمی کرنا ہو گی۔
صوبائی حکومت نے نجی اسکولوں کی جانب سے ہدایات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں والدین کی جانب سے شکایات کے لیے ایک خصوصی شکایتی سیل بھی تشکیل دیا تھا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے تنبیہہ بھی کی گئی تھی کہ اگر نجی تعلیمی اداروں نے ہدایات پر عمل کیا تو ان کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

مذہبی و سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اور وال چاکنگز ختم کرنا شروع

کراچی: ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عاصم خان قائمخانی کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے