ٹھٹھہ، وزیراعظم نواز شریف کے خطاب سے قبل جلسہ گاہ سے 3 مشکوک افغانی گرفتار

ٹھٹھہ: سندھ کے تاریخی شہر ٹھٹھہ میں جلسہ گاہ سے 3 مشکوک افغانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ٹھٹھہ میں مکلی کرکٹ گراؤنڈ سے مسلم لیگ نواز کا جلسہ شروع ہونے سے قبل تین مشکوک افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جلسے سے وزیراعظم نواز شریف نے خطاب کرنا ہے جس کیلئے وہ مکلی کرکٹ گراؤنڈ جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جلسہ گاہ میں گھسنے کی کوشش کے دوران تینوں افغان باشندوں کو روکا اور ان سے کوائف طلب کئے مگر وہ اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہے، جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

ساحلی علاقے صوبائی حکومت کے زیر انتظام لانے کا فیصلہ

کراچی: قانونی مسودے کی سندھ اسمبلی سے منظوری کے بعد کراچی کے تمام ساحل سندھ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے