اسپیکر قومی اسمبلی نےگندم کٹائی کے دوران کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

اسپیکر قومی اسمبلی نےگندم کٹائی کے دوران کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام نے ملاقات کی جس میں خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی سفارشات سمیت لاک ڈاؤن اور موجودہ صورت حال کے باعث کسانوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

 اسپیکر قومی اسمبلی نےگندم کٹائی کے دوران کسانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں خصوصی توجہ دے کر زرعی شعبے کو ترقی دی جاسکتی ہے،وزارت آئندہ بجٹ کے لیے اپنی سفارشات مرتب کرے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ قومی غذائی تحفظ، غربت کے خاتمے کے لیے اہم ہے،زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسان دوست پالیسی زرعی شعبےکی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے،زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے بڑا پیکج ضروری ہے،کمیٹی سفارشات کو پالیسی کا حصہ بنا کر کسانوں کا تحفظ کیا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی فخر امام کا کہنا تھا کہ ملک میں خوراک کی کوئی قلت نہیں،زرعی معیشت کو ترقی دینے کے لیے خصوصی کمیٹی کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا،بہتر رابطے سے زرعی ترقی کے لیے صوبوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

نواز شریف کے اے پی سی سے خطاب کو روکنے لیے قانونی طریقہ کار پر غور

اسلام آباد: اب اس معاملے پر وفاقی حکومت بھی میدان میں آ گئی ہے اور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے