’محفوظ اور موثر ویکسین واحد ہتھیار ہے جو دنیا کو معمول پر لاسکتا ہے

’محفوظ اور موثر ویکسین واحد ہتھیار ہے جو دنیا کو معمول پر لاسکتا ہے

افریقہ: اقوام متحدہ کے رکن 50 سے زائد افریقی ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ ’محفوظ اور موثر ویکسین واحد ہتھیار ہے جو دنیا کو معمول پر لاسکتا ہے، لاکھ لوگوں اور ان گنت کھربوں ڈالر بچا سکتا ہے‘

اس کی فوری پیداوار اور سب تک رسائی پر زور دیا اور کہا کہ ’اس کا پوری دنیا کو فائدہ ہوگا اور ہم وبا کو قابو کرسکیں گے‘۔
انہوں نے زور دیا کہ ’ہمیں ایک پرجوش کوشش کی ضرورت ہے کہ یقینی بنائیں کہ بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز ہم آہنگی، مربوط اور فائدہ مند نقطہ نظر کے ساتھ کام کریں تاکہ 2020 کے آخر تک اس طرح کے ویکسین کی کو بنایا جاسکے‘۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو اس وبائی امراض کے بارے میں اقوام متحدہ کے ایک جامع رد عمل کے لیے 2 ارب ڈالر کی اپیل کا تقریبا 20 فیصد حصہ حاصل کرلیا گیا ہے۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ذریعہ اقوام متحدہ 47 افریقی ممالک کو کورونا وائرس کی سہولت فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے وبائی امراض کے نتائج کو کم کرنے کے لیے متعدد افریقی حکومتوں کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں

انڈیا سے سعودی عرب کے لیے پروازیں کب شروع ہوں گی

انڈیا سے سعودی عرب کے لیے پروازیں کب شروع ہوں گی

ریاض: سعودی عربین ائیر لائن السعودیہ نے مؤثر خروج عودہ ( ایگزٹ ری انٹری) رکھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے