جہلم کے قریب جی ٹی روڈ سے بھکاری کے روپ میں مبینہ دہشت گرد گرفتار، 5 کلو بارودی مواد برآمد

جہلم: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جہلم کے قریب ڈومیلی کے مقام پر بھکاری کے روپ میں مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے راولپنڈی اور جہلم کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مبینہ دہشت گرد کے قبضے سے پانچ کلو سے زائد بارودی مواد برآمد کرنیکا بھی دعویٰ کیا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈومیلی موڑ پر ایک فقیر کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو اس کے بازو کے ساتھ لٹکتے ہوئے تھیلے سے مبینہ طور پر پانچ کلو بارود، ڈیٹونیٹر، تار، چاقو اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ مبینہ دہشت گرد کا نام محمد طاہر عرف ابو جندال بتایا گیا ہے، جس کا تعلق بہاولنگر سے ہے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق ملزم نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ راولپنڈی ڈویژن میں تخریب کاری کا ارادہ رکھتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

یومِ دفاع کے حوالے سے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر پُروقار تقریب

یومِ دفاع کے حوالے سے شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر پُروقار تقریب

پنجاب: یوم دفاع کے موقع پر مزار اقبال پر پُروقار تقریب ہوئی جس میں پاک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے