حیدرآباد میں زیر علاج کورونا وائرس کے مریضوں کی اپنے اضلاع یا ملک روانگی

حیدرآباد میں زیر علاج کورونا وائرس کے مریضوں کی اپنے اضلاع یا ملک روانگی

حیدرآباد: بیشتر افراد تبلیغی جماعت سے تھے جس میں غیرملکی بھی شامل تھے اور ان کا تعلق انڈونیشیا، چین، ملائیشیا اور فلپائن سمیت دیتگر ممالک سے تھا اور اب وہ حیدرآباد سے بحفاظت جا چکے ہیں

انتظامیہ اور صحت کے عہدیداروں کی جانب سے اطمینان کا سانس لیا جب تبلیغی جماعت کے شرکا کو حیدر آباد کے مختلف مقامات سے روانہ کردیا گیا۔
بیشتر تبلیغی جماعت کے ارکان کا طبی ٹیسٹ ،مثبت آنے کے بعد انہیں مختلف مساجد، قرنطینہ اور آئسولیشن کے مراکز میں رکھا گیا تھا۔
اس ضمن میں بتایا گیا کہ گزشتہ دنوں 14 دن کا قرنطینہ ختم ہونےکے بعد انتظامیہ نے ضلعی محکمہ صحت سے ان کے دوبارہ ٹیسٹ کرائے تو نتائج منفی آئے جس کے بعد انہیں اپنے گھروں کو جانےکی اجازت دے دی گئی۔
ابتدائی طور پر پنجاب، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور سندھ سے تعلق رکھنے والے 91 اور اس کے بعد 6 تبلیغی جماعت ارکان کو روانہ کردیا گیا۔
منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو مزید 57 افراد کی روانگی ہوئی اور اس کے بعد 18 افراد کو کوہسار لطیف آباد ہسپتال سے روانہ کردیا گیا جہاں ایک آئسولیشن وارڈ ہے۔
ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سریش نے بتایا کہ 75 میں 14 غیر ملکی شامل تھے۔
لیاقت یونیورسٹی ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ، اسرا ہسپتال، راجپوتانہ، نور اور مکی مساجد کے مریضوں کو فارغ کردیا گیا۔
ان مریضوں میں ایک نوعمر چینی بھی شامل تھا جس میں نورمسجد میں وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ نور مسجد کا پہلا مریض تھا، جس کے بعد حکام نے بڑے پیمانے پر نمونے لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔
تبلیغی جماعت کے مزید 60 افراد ٹنڈو محمد خان روڈ پر واقع لیبر کالونی فلیٹ سے روانگی کے لیے تیار ہیں جبکہ ان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ ان 60 افراد میں سے 44 خیبرپختونخوا، 5 آزادکشمیر، 3 جامشورو اور 8 سندھ کے دیگر اضلاع کے رہائشی ہیں۔
نور مسجد کے متولی حاجی اسلم نے بتایا کہ نور مسجد کے اندر صرف چند افراد رہ گئے ہیں جو مسجد کے امور و انتظام کی دیکھ بھال کریں لیکن کوئی اجتماع منعقد نہیں کررہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد کو تالا نہیں لگایا لیکن حکومتی ہدایت پر عمل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں 100 ارب کی کرپشن بے نقاب ہوگئی، سندھ لوکل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے