خصوصی آپریشن سیل وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم کیا گیا

خصوصی آپریشن سیل وزیراعلیٰ ہاؤس میں قائم کیا گیا

کراچی: صوبائی حکومت کی جانب سے قائم کردہ کووڈ-19 آپریشن سیل سندھ بھر میں کورونا کے مریضوں اور وبائی صورتحال پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرے گا

سیل صوبے بھر میں آئی سی یو، آئسو لیشن وارڈز، ساز و سامان اور مریضوں کی طبی امداد کو یقینی بنائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا آپریشن سیل کے ممبران میں کوآرڈینیٹر ای او سی فیاض جتوئی، ایڈیشنل سیکریٹری ہیلتھ فیاض عباسی، ڈپٹی سیکریٹری، سی ایم سیکرٹیریٹ مہوش قلبانی بھی شامل ہیں۔
کووڈ-19 کورونا آپریشن سیل کے ماہرین میں ڈپٹی ٹیم لیڈر یونیسیف ڈاکٹر عظیم، عالمی ادارہ صحت کے افسر ڈاکٹر آصف ذرداری کے علاوہ بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر احمد علی بھی شامل ہیں۔
ماہرین میں فیلڈ ایپیڈیمولوجی لیباٹری کے ڈاکٹر محمد آصف، ڈائریکٹر تھرل کول انرجی بورڈ جاوید احمد اور محکمہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر ہمایوں بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 107ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 6 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں مسائل کا گڑھ بن گئی

کراچی: وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کے زیرانتظام کراچی میں کئی وفاقی رہائشی کالونیاں ہیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے