لاک ڈاوٴن میں نرمی ریسٹورینٹس سمیت چند مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت

لاک ڈاوٴن میں نرمی ریسٹورینٹس سمیت چند مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت

کوئٹہ: کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے اور شرائط کے ساتھ چند کاروباروں کو کام کی اجازت دے دی گئی

شہر کے ریسٹورنٹس بھی کھلے رہے گے تاہم وہاں بیٹھنے اور کھانے پینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ڈی سی کوئٹہ کے مطابق سیمنٹ، سریا سمیت کرش پلانٹ کھول دیئے جائیں گے، خشک میوہ جات کی دکانیں بند رہے گی تاہم کھجور فروخت کرنے والے دکانوں کو اجازت ہوگی، پرندوں اور حیوانات کیلئے راشن فراہم کرنے والے دکانی بھی کھول دی جائیں گی۔ ایک وقت میں 3 سے زائد خریداروں کو دکان میں موجود نہیں رہنے دیا جائے گا۔
ڈی سی کوئٹہ کے مطابق دکاندارماسک، سینی ٹائزر اور خریداروں کیلئے ہینڈ واش بیسن رکھنے کا پابند ہوگا، خلاف ورزی کی صورت میں دکان سیل اور جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

متعلقہ دفاتر میں غیرحاضر رہنے والے افسران اور عملے کے خلاف انکوائری کا حکم

متعلقہ دفاتر میں غیرحاضر رہنے والے افسران اور عملے کے خلاف انکوائری کا حکم

کوئٹہ: وزیرتعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند نے محکمہ تعلیم کے دفاتر کا اچانک دورہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے