کورونا وائرس کے باعث یواےای میں پاکستانی قیدیوں کووطن واپس بھیجاجائے گا

کورونا وائرس کے باعث یواےای میں پاکستانی قیدیوں کووطن واپس بھیجاجائے گا

دبئی: دبئی متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کورونا وائرس کے باعث یواےای میں پاکستانی قیدیوں کووطن واپس بھیجاجائے گا، پاکستانی قیدیوں کو حکومت پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ہونے والی مفاہمت کے تحت قیدیوں کو رہا کیا جائے گا

یواےای سفارتخانے کا کہنا ہے کہ معمولی جرائم میں قید400پاکستانیوں کو رہاکیاگیاہے ، دوخصوصی پروازوں سےقیدیوں کووطن منتقل کیاجائے گا۔
سفارتخانے کے مطابق 2 خصوصی پروازیں فیصل آباداورپشاورلینڈکریں گی ، اس سلسلے میں ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے سے مل کر کام کررہےہیں۔
یواےای میں کوروناوائرس کےمزید412کیسزرپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 4933 ہوگئی ہے جبکہ
اب تک 28 افراد جاں بحق ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق یواےای میں کوروناوائرس سےصحت یاب ہونے والوں کی تعداد933 ہوگئی ہے۔
عالمی سطح پر کرونا وائرس نے 20 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کر دیا ہے، وائرس کی زد میں آ کر اب تک 1 لاکھ 26 ہزار 754 مریض ہلاک ہو چکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

نائب افغان صدر کے قافلے پر بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

کابل: آج صبح افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے